کشمیری عوام کی قربانیوں کی بدولت آزادی کا سورج طلوع ہو نے والا ہے ،میر اصغر مری

اتوار 15 ستمبر 2019 18:10

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سابق تحصیل ناظم سبی و قبائلی شخصیت میر اصغر مری نے کہا ہے کشمیری عوام آج جتنا ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیںان کی قربانیوں کی بدولت بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو نے والا ہے انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدو جہد بہت جلد رنگ لا ئی گی ہندو بنیے کی مکاری اب پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے جس نے کشمیری عوام کو چالیس روز سے قید کر رکھا ہے میر اصغر مری نے کہا کہ بلوچستان کے قبائلی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر لڑنے کو تیار ہیں انھوں نے کہا جب پاک فوج کے سالار جنرل قمر باجوہ عوام کو تیار رہنے کا حکم دیں گے تو بلوچستان کے قبائلی عوام کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے آج پوری دنیا کی عوام مودی سرکار کو اسکے کالے کرتوتوں کی وجہ سے لعنت بھیج رہی ہے لیکن مودی دنیا کی آواز کو دبانے کی کو شش کر رہا ہے جو کہ بہت جلد اسکی بربادی کا سبب بننے والا ہے کشمیر کے شہداء کا خون را ئیگاں نہیں جائے گاشہداء اور معصوم بچوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی میر اصغر مری نے کہا کہ دنیا اب کشمیر کے حوالے سے بھارت کی تمام مکا ریاں جان چکی ہے کشمیر میں بہت جلد آذادی کا سورج طلوع ہو گا انھوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت کی آوازمیں آواز ملا کر کشمیری عوام کی جدو جہد میں پاکستانی حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اقوام متحدہ میں بیٹھے بے ضمیر لیڈروں کا ضمیر جاگ اٹھے