پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید سپاہی کاشف علی کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید سپاہی کاشف علی کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔ فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی کاشف علی کی نماز جنازہ شمالی وزیرستان میں اٴْن کے آبائی گاؤں سپین کانی میں فوجی اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔ فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کوسلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جنازے کے بعد شہید کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔