ڈی آئی خان ،دو مسلح ملزمان نوجوان کو قتل کرکے اسکا موٹر سائیکل لے اڑے

اتوار 15 ستمبر 2019 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) تحصیل کلاچی کے علاقہ روڑی میں دو مسلح ملزمان خالی میدان میں بیٹھے نوجوانوں میں سے 19سالہ عابد خان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اس کا موٹر سائیکل لے اڑے، کلاچی پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ دو نامعلوم مسلح ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں حدود میںواقع گائوں روڑی میں 19سالہ عابد خان ولد عزیزالرحمن سکنہ روڑی دیگر 5نوجوانوں کے ہمراہ کھیل کے خالی میدان میں بیٹھا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مسلح ملزمان مقتول نوجوان کا موٹر سائیکل سی ڈی70بھی ہمراہ لے گئے۔ کلاچی پولیس نے مقتول عابد کے والد کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ دو نامعلوم ملزمان کیخلاف302-404/34ppcکے تحت درج کرلیا، مقتول کے والد کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔