Live Updates

عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائیں ‘ (ن) لیگ کی رکن اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

انتخابات پر دھاندلی کے چھینٹے نمایاں ہیں،نگران حکومت نے دھاندلی کیلئے حکومتی مشینری کااستعمال کیا‘سعدیہ تیمور کے خط کامتن

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عالمی یوم جمہوریت کے دن کی مناسبت سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 25جولائی کو قومی و صوبائی اسمبلی کے ہونے والے انتخابات پر دھاندلی کے چھینٹے نمایاں ہیں،عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو شکست دینے کیلئے نگران حکومت نے حکومتی مشینری کااستعمال کیا، دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نی25جولائی 2018 کے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیا،وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مطالبے پر دھاندلی زدہ حلقے کھلوانے کااعلان کیا لیکن پھر یوٹرن لے لیا۔

2018کے جعلی نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئی25جولائی 2019 کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایاگیا،عوام چوری شدہ مینڈیٹ پر تاریخ ساز احتجاج کررہی ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ25جولائی 2018 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائیں اور عوام کو عام انتخابات میں دھاندلی پر جلد سے جلد آگاہ کیاجائے۔عالمی یوم جمہوریت پر چیف الیکشن کمشنر حقیقی جمہوریت کے لئے اپنا کلیدی کرداراداکریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات