روات کے مشرق میں ریلوے لائن پر خستہ پل ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

اس پل کی تعمیر نو کی جائے تاکہ عوام کو سفری سہولیت مہیا ہو سکیں‘ ثناء اللہ اختر

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ روات کے مشرق میں دیہی آبادیوں کو برائے راست جی ٹی روڈ سے ملانے کے لیے تعمیر سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بننے والے ریلوے لائن کے خستہ پل کی تعمیر کے اقدامات کئے جائیں- انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک مجوزہ ددھوچھہ ڈیم تک جاتی ہے اور کئی دیہات کے عوام جنہیں روزگار و ملازمت کے لیے راولپنڈی آنا جانا ہوتا ہے کوی میلوں کے مسافت کے بعد راولپنڈی اور دوسرے مقامات تک پہنچتے ہیںکیونکہ ریلوے پل کی تعمیر نو کے بغیر اس پر سے ٹریفک کا گزرنا ممکن نہیں-انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے طالب علم اور کارو باری افراد بھی پریشان ہیں جنہیں سفری اخراجات کے علاوہ وقت کے ضیاع اور اشیاء ضرورت کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے - -انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت مدکورہ ریلوے پل کے منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کے اقدامات کر ے تاکہ عوام لناس کی سفری مشکلات کا کا خاتمہ ہو سکے - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میںمیںکیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل شریک تھے -