وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کا خطہ پورے کا پورا آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو جائے گا‘مقررین

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے زیراہتمام منعقدہ عقیدہ ختم نبوت و تحریک آزادی کشمیر کانفرنس سے ممبر قانون ساز اسمبلی پیر سید رضا علی بخاری جمعیت علماء جموں وکشمیر مولانا امتیاز صدیقی، انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر شفقت حسین وڑائچ ، انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد صدر انجمن اساتذہ جموں وکشمیر پروفیسر خان گل خان ، ماہر تعلیم سید زاہد حسین نعیمی سمیت دیگر ماہرین تعلیم و علماء مشائخ عظام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مسلمانوں کا دین یا نظام زندگی ہے جس میں اللہ تعالی کی توحید کا اقرار کرتے ہوئے اس کی حاکمیت اعلیٰ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا اور حضر ت محمدﷺ کو آخری نبی ﷺ ماننا اسلام کا آئین قرآن مجید ہے اسلام وہ نظام حیات ہے جسمیں حضور ختم المرسلین کی وساطت سے انسانیت کے نام خدا کے آخری پیغام کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے ، اسلا م دوسرے مذاہب کی طرح چند رسمی عبادات کا مجموعہ نہیں جس کا مقصد صرف آخروی نجات ہو بلکہ یہ ایک نظام زندگی ہے جو تمام شعبہ آئے زندگی کا احاطہ کرتا ہے ، اور حضور ﷺ اس دنیا سے تشریف لے جانے سے قبل دین کو مکمل کر کے گئے ہیں عقیدہ ختم نبوت و تحریک آزادی کشمیر کا نفرنس وقت اور حالات کا تقاضہ کرتی ہے انجمن اساتذہ جموں وکشمیر نے مسلمانان ہند کی صحیح معنوں میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے کیونکہ انجمن اساتذہ ملک گیر اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے ، جو راسخ عقیدہ اساتذہ نو نہال قوم کی ترجمان ہے انجمن اساتذہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے جبکہ پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ،دونوں ایمان فروز قوتوں کی موجودگی میں کوئی مائی کا لعل پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ، انجمن اساتذہ رد یہود یت، رد مرزاعیت ، رد وہابیت کے لئے برسر پیکار ہے ،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور فروغ عشق مصطفی کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے قوم اور حکومت انجمن اساتذہ کے مضبوط و فعال کردار کی ادائیگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، راولاکوٹ جو کہ مجاہدین اور بہادر غیور لوگوں کی دھرتی ہے اس سر زمین پر عقیدہ ختم نبوت و تحریک آزادی کشمیر کانفرنس کے اثرات پوری امت مسلمہ پر پڑیں گے جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے ، ڈاکٹر عبدالقدوس خان ، خان گل خان ، سید زاہد حسین نعیمی ، عاشق طیب ، رفاقت گردیزی کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، تو کشمیر ی نسل اپنے اسلاف کابرین دین ماہرین کی خدمات کو فراموش نہیں کرے گی ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کا خطہ پورے کا پورا آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو جائے گا ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار وں کو سانپ سونگھ گیا ہے مقبوضہ یا فوجی چھائونی ظالم و سفاک ہندئووں کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے سخت محاصرہ میں بچوں کی غذا ادوایات کی شدید قلت سے انسانی آبادی بحران سے دوچار ہو چکی ہے ، وادی میں خوف و ہراس قتل اغواء اور عصمت دری کی وارداتیں انسانیت کی دعویدار اقوام کے منہ پر تمانچہ ہیں ، اس موقع پر سکولز ٹیچرآرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر سردار محمد عارف شاہین ، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد شفیع صدیقی، بابر اعوان ، سینئر نائب صدر سید اسرار حسین گیلانی قاری ارشد حسین بھمبر مولانا عاشق طیب سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن متحدہ پونچھ کے سابق صدر سردار صادق خان ضلعی صدر سردار شفقت حیات سابق مرکزی جنرل سیکرٹری سردار محمد فاروق خان ، غلام عباس صدر معلمین پروفیسرز صاحبان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں بلکہ قوم مطالبہ کرتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان فوراًاعلان جنگ کریں تاکہ ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں ، انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر قادیانیت کی پیداوار ہے اور قادیانی کشمیر کو خود مختار ریاست بنا کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں ، انجمن ساتذہ سمجھتی ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے لئے دو ہی آپشن ہیں پاکستان کے ساتھ الحاق یا پھر انڈیا کی غلامی جبکہ کشمیری کسی صورت انڈیا کی غلامی میں نہیں رہنا چاہتی اور برداشت نہیں کر سکتی ، لہذا مسئلہ کشمیر کا واحد حل کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہی ہے ۔