ٹرین آپریشن میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ ،شیڈول اورکمپوزیشن میں تبدیلی تبدیلی کی جائیگی

دو ٹرینیں بند جبکہ متعدد کے شیڈول اورروٹس تبدیل کئے جائینگے،راولپنڈی ایکسپریس کو بند کر دیا گیا

اتوار ستمبر 18:30

ٹرین آپریشن میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ ،شیڈول اورکمپوزیشن میں تبدیلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن میں بڑی تبدیلیوںکافیصلہ کرلیا جس کے تحت شیڈول اورکمپوزیشن میں تبدیلی تبدیلی کی جائے گی ،دو ٹرینیں بند جبکہ متعدد کے شیڈول اورروٹس تبدیل کئے جائیںگے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے نے لاہور راولپنڈ ی کے درمیان چلنے والی دو طرفہ راولپنڈی ایکسپریس کو بند کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور سے علی الصبح جانے والی شالیمارایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا،مذکورہ ٹرین اب لاہور سے فیصل آباد کی بجائے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔جعفر ایکسپریس کوکوئٹہ سے راولپنڈی کے درمیان محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔قراقرم ایکسپریس کی لاہور سے روانگی سہ پہر تین بجے جبکہ بزنس ایکسپریس کی لاہور سے روانگی چار بجے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔کراچی سے سرگودھا جانے والے ملت ایکسپریس کا روٹ اب براستہ ملتان ہوگا ۔ وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کی کمپوزیشن تبدیل کر کے چلایا جائے گا ۔بتایا گیاہے کہ فیصلوں کا اطلاق 15اکتوبر سے موسم سرما کے ٹائم ٹیبل سے کیا جائے گا۔