ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف نیب کی درخواست اور عطاء الحق قاسمی تقرری از خود نوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت (آج)ہوگی

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)پیر کو ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کی درخواست اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی تقرری از خود نوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین بنام نیب کیس کی سماعت جو انکوائری رپورٹ کے حصول سے متعلق ہے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ۔

(جاری ہے)

سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی تقرری ازخود نوٹس کیس کی سماعت کورٹ نمبر چار میں ہوگی جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا ۔ لاہور میں دیوہیکل بل بورڈز کے خاتمہ سے متعلق کیس کی سماعت بھی جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ کریگا ۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کی سپلائی کے خلاف لیے جانے والے ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا ۔ نیشنل بنک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا ۔