Live Updates

حکمران جمعیت کے اسلام آباد لاک ڈائون سے خوفزادہ،کنٹینر دینے کی آفر کرنے والے پیچھے کیوںہٹ رہے ہیں،اکرم خان درانی

جمہوری ملک میں برداشت اور روادری حکمرانوں کا شیوا ہوتا ہے ،موجودہ جعلی حکمران کشمیر ایشو کے بجائے اسلام آباد لاک ڈائون سے کترارہی ہے ،جعلی حکمرانوں کا بوریا بسترہ گول کرکے گھر بھیج دینگے،چیئر مین اپوزیشن رہبر کمیٹی

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) اپوزیشن کے رہبر کمیٹی کے چیئرمین وصوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی نے کہا ہے کہ حکمران جمعیت کے اسلام آباد لاک ڈائون سے خوفزادہ ہیں،ہمیں کنٹینر دینے کی آفر کرنے والے کیو ںپیچھے ہٹ رہے ہیں ،اُنہوں نے بھی طویل دھرنا دیا تھا جمہوری ملک میں برداشت اور روادری حکمرانوں کا شیوا ہوتا ہے مگر موجودہ جعلی حکمران کشمیر ایشو کے بجائے اسلام آباد لاک ڈائون سے کترارہی ہے لیکن جعلی حکمرانوں کا بوریا بسترہ گول کرکے گھر بھیج دینگے، قائد مولانا فضل الرحمن صرف اشارہ کرینگے اور لاکھوں کارکنان اسلام آباد مارچ کیلئے تیار بیٹھے ہیں اسلام آباد مارچ ملکی اور دنیا کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہوگا جسمیں علماء کرام اور مفتیاں درس وتدارس کا سلسلہ سڑکوں پر شروع کرینگے اور مغرب زادہ حکومت اور اُن کی ٹیم کے جانے تک اسلام آباد میں موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میوہ خیل درانی ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے زاہد اکرم خان درانی ،سابق ایم پی اے اعظم خان درانی،جے یو آئی صوبائی رہنما انعام اللہ گیلانی،ڈاکٹر رستہ باز خان جی ،سینان درانی ایڈوکیٹ،حاجی مشرف خان ،ملک کاشف خان سمیت جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ قائد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈائون کے اعلان کے بعد سے حکمرانوں کے ایوانوں میں ہل چل پیدا ہوگیا ہے تحریک انصاف نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بیرونی اشارو ں پر ملک میں بے حیائی پھیلانے کی سازشیں کررہی ہے موجودہ حکومت نے جنوبی اضلاع کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ تاریخ میں ضرور لیکھی جائیگی اُنہوں نے کہا کہ پورے ملکی سطح پر جماعت کے امراء اور کارکنوں نے اسلام آباد مارچ کی تیاریاں شروع کردی ہے جس کیلئے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے اور مارچ سے ثابت کرینگے کہ اسلام آباد کس طرح جام ہوتا ہے حکمران باعزت طور پر چلا جائے کیونکہ انہوں نے اداروں کی تباہی سے لیکر میٹرو بس پشاور تک ستیاناس کردیا ہے عمران خان بڑے بڑے دعوے کرتے تھے قومیں میٹرو اور سڑکوں سے نہیں بنتی لیکن انہوں نے خود بی ار ٹی پشاور شروع کرکے کیا ثابت کیا حالانکہ سیاست اور کرکٹ کے میدان میں بہت فرق ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کیلئے ملک کے کونے کونے میں پارٹی کارکنوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ عوامی رابطہ مہم چلارہی ہے اور ہر صوبائی اور قومی حلقہ کیلئے امیراء مقرر کردیئے گئے ہیں جو سلام آباد تک تمام انتظامات کریگی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کرجعلی حکومت کو بتائینگے کہ 25جولائی کا الیکشن اور سینیٹ کا الیکشن جعلی تھی اور مغرب کے نمائندے کو یہاں پر بیٹھا کر مغرب کی تہذیب کو یہاں پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے آج ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہے لیکن جب تک مولانا کا ایک بھی سپاہی زندہ ہے کوئی مائی کا لعل اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی غیر آئینی اور غیر قانونی اور غیر اسلامی قوانین کی اجازت دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات