پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ریجن پرفیشنل کے عہدیداران کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہائوس میں ریجن پرفیشنل کے عہدیداران کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا. نیز انجینئر عاطف صدیقی کو کمیٹی کا انچارج مقرر کیا گیا. جوائنٹ انچارجز میں آصف شیخ اور شعیب خلیل شامل جبکہ ممبران کمیٹی میں اظہر حسینی،سعود حسن،محمد شہریار،حمزہ علی،عباس شاہ،رافع، عمیر عزیز،مبشر سیف،عبدالغنی،جلیل الرحمن،نوید احمد اور امتیاز احمد شامل .اس موقع پر ممبر نیشنل کانسل ڈاکٹر سراج الحق نے نئے عہدے داران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال نوجوانوں کے مسقبل پر گہرا اثر ڈال رہی ہی.

اسی صورت کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو صحیح وقت پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہیی. پاکستان کا مستقبل پروفیشنلز کیساتھ جڑا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا انچارج پی ایس ایس ایف انجینئر سید عثمان،جوائنٹ انچارجز میں جنید عاقلین اور واجد کلیم جبکہ مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی تقریبِ نامزدگی کے دوران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :