عالمی یوم جمہوریت کے تحت پیس یونائیٹڈ موومنٹ اور پاکستان اسٹیڈی سرکل کے زیر تحت کشمیر یکجہتی کونسل کانفرنس منعقد کی گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) عالمی یوم جمہوریت کے تحت پیس یونائیٹڈ موومنٹ اور پاکستان اسٹیڈی سرکل کے زیر تحت کشمیر یکجہتی کونسل کانفرنس منعقد کی گئی۔ سابق ڈپٹی اسپیکر وچیئرپرسن PUM اور PCS نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا معاملہ انسانیت کا ہے۔ اگر عالمی جمہوریت پسند کمیونٹی نے فوری طور پر جمہوریت مخالف بھارت غاصبانہ رویے کو بدلی کرنے میں پاکستان کی مدد نہ کی تو اس کے اثرات انتہائی بھیانک پوری دنیا پر ہوں گے۔

آج ایک طرف عالمی یوم جمہوریت منایا جارہا ہے تو اسی دنیا میں تمام جمہوری قانون کو ٹھکرا کر من مانی کرتے ہوئے بھارت جس کی آبادی 100 کروڑ سے ہے ایک ذہنی بیمار اور وحشی قاتل کو دوسری بار وزیراعظم بنادیا گیا ہے جبکہ اس کا ماضی یہ ہے کہ وہ تاریخ کی بدترین مثال بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

گجرات میں مسلمانوں کو الیکشن میں اپنے حریف اور اس کے ووٹروں کو زندہ جل کر اس نے ہر منارٹی پر زندگی ختم کردی۔

اس وقت کشمیر پر لاکھوں RSS کے غنڈوں کو فوج میں بھرتی کرکے مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ 5 اگست کو 370 آرٹیکل کے A35 کو ختم کردیا گیا۔ کرفیو لگا کر کشمیریوں کا قتل عام شروع ہوگیا۔ دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا گیا کشمیر کو اس میں ہٹلر نیازی اور ہلاکو خان کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔ 42 دن سے زیاد کرفیو دنیا اور جمہوریت کے اداروں پر سیاہ داغ ہے جو متعصب ہیں۔

کیونکہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ کیا وہ انسان نہیں۔ دیگر عالمی ادارے نیز مودی کی قانون شکنی اور انسانوں کے قتل عام پر فوراً سزا دی جائے۔ سیام میں مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے جیل میں ڈالا جارہا ہے۔ ہم شکرگزار ہیں کہ ایمنسٹی انسٹرنیشنل اور ہر جمہوریت پسندوں کے جو معصوم کشمیریوں کا دکھ سمجھ رہے ہیں۔ عالمی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

پاکستان کے صبر کو مت آزمائیں۔ ہم نے امن اور جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اگر ہمارا صبر لبریز ہوا تو دو ایٹمی طاقتوں کی جنگ ہوگی جو دنیا کی تباہی پر ختم ہوگی۔ آزادی ہر ملک کا حق ہے۔ نریندر مودی نے عالمی انسانی حقوق کی بے رحم خلاف ورزی کی ہے۔ عالمی ادارے اپنے بنائے ہوئے قانون پر ایمانداری سے فوراً عم کرائیں اور نیم پاگل جنونی قاتل نریندر مودی اور آر ایس ایس سے معصوم کشمیری مسمانوں کی زندگیوں کی حفاظت کرائیں۔