ہمارے خاندان نے ہمیشہ سیاست میں رہ کر قوم کی خدمت کی ہے اب سیاست مفادپرستی کی ہے، چیئرمین سنجرانی اتحاد عبدالمالک سنجرانی

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) سنجرانی اتحاد کے چیرمین عبدالمالک سنجرانی نے نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دادا سابق وفاقی وزیر عبدالقادر سنجرانی نے پورے سندھ کی خدمت کی سندھ کو میڈیکل کالج اسپتال دیئے بلاتفریق شہری و دیہی علاقے میں اسپتال بنوائے آج کے منتخب نمائندے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کیا دیں گے ہمارے بنائے گے اسپتالوں میںمیڈیسن اور ڈاکٹر ہی فراہم کردیں تو قوم کی بہت خدمت ہوگی میں نے شاہپورچاکر اسپتال جو سانگھڑ ۔

نوابشاہ روڈ پر ہے آئے دن اس روڈ پر حادثات ہورہے ہیں اس کو اپ گریڈ کروانے کے لئے چیرمین سینٹر صادق سنجرانی سے منظوری کروائی اب وزیر اعلیٰ سندھ اس کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری اس لئے نہیں دی کہ وہ صادق سنجرانی کی جانب سے ہے ان کا کہنا تھا کہ سنجرانی قوم کا کوئی بھی بندہ پاکستان کے کسی بھی عہدے پر ہوگا وہ پہلے پاکستان اور پاکستان کی عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے گا آج تک میرے خاندان کے کسی بھی فرد پر کوئی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا میرے دادا نے وزارت کے دوران سرکاری سہولیات نہیں لی جب تک وہ وفاقی وزیر رہے ایک دن بھی آرام نہیں کیا سندھ کی عوام کے لئے میڈیکل کالجز اور اسپتال تعمیر کرائے سانگھڑ کی تاریخ کا واحد سول اسپتال ہے جہاں انھوں نے مستقبل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تعمیر کرائی تاکہ یہاں میڈیکل کالج بھی بن سکے نرسنگ کالج بھی مگر اس اسپتال کو جس حالت میں تعمیر کیا گیا اسی حالت میں ہے اب اس اسپتال میں نہ ہی ڈاکٹر ہیں اور نہ میڈیسن ہم سیاست میں عوامی خدمت کا جذبہ لیکر آتے ہیں ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ ہمیں درس دیا ہے کہ پہلے پاکستان اور پاکستان کی عوام میں نے بھی ملک و قوم کے جذبے کے تحت سیاست کا آغاز کیا ہے ہمارے نیت صاف اور ایمان مضبوط ہے ہم نے کبھی بھی منافقت کی سیاست نہیں کی ملک و قوم کی خدمت ہمارا اولین ترجیح ہے ہم اس پر ہی قائم رہیں گے بلدیاتی الیکشن میں ملک بھر سے ہم اپنے اتحاد سے امیدوار نامزد کریں گے ان کا کہنا تھا سینٹر کے چیرمین صادق سنجرانی خاندانی اور شریف انسان ہیں ان میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ ہے وہ ملک و قوم کی سیاست کرتے ہیں انھوں نے کبھی بھی مفادات کی سیاست نہیں لی صادق سنجرانی کو سانگھڑ کی دعوت دی گی ہے جو انھوں نے قبول بھی کرلی ہے صادق سنجرانی جلد سانگھڑ کا وزٹ کریں گے ان کے سانگھڑ آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا جائے گا صادق سنجرانی سانگھڑ آمد کے موقع پر اپنے ذاتی فنڈز اور وزیر اعظم کے خصوصی فنڈز سے سانگھڑ کے لئے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کریں گے اس موقع پر عبدالمالک سنجرانی نے نیشنل پریس کلب کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر غلام مصطفی ترین ۔

(جاری ہے)

سیف اللہ مغل ۔مزمل احمد ۔محمد علی شر و دیگر ممبران بھی موجود تھے جہنوں نے نیشنل پریس کلب کی کارگردگی کے حوالے سے عبدالمالک سنجرانی کو بریفنگ دی۔