لیہ، گراں فروشی روکنے کیلئے سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ نرخوںپر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیاجارہا ہے جس کے دوران ماہ رواں میں 321وزٹ کیے گئے 82گراں فروشوں پر 1لاکھ 26ہزار روپے جرمانہ اور دو کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں ۔یہ بات فوکل پرسن ڈی اوا نڈسٹری محمدعبداللہ نے چوبارہ میں معائنہ کے موقع پر بتائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانیں چیک کیں اور نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایات دیں۔محمدعبداللہ نے بتایا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روازنہ کی بنیادپر مارکیٹوں کا معائنہ کررہے ہیںاور آج اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم نے دو گراں فروشو ں پر دو ہزار روپے ،فاروق احمد نے کروڑ میں دو گراں فروشو ں پر دس ہزار روپے،محمدتوقیر عباس نے تین گراں فروشوں پر چار ہزا ر روپے ،ثمینہ افضل نے ایک ہزار روپے،غلام یاسین واندر نے پانچ گراں فروشوں پر بارہ ہزار ،ڈاکٹر طارق گدارہ نے دو گراں فروشوں پر دوہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :