شیخوپورہ، ریسکیو 1122 کی مریم آباد میں زیارت مقدسہ کی 3 روزہ مذہبی تقریبات پر مکمل میڈیکل کور کی فراہمی

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کی زیرنگرانی مریم آباد میں زیارت مقدسہ کی 3 روزہ مذہبی تقریبات پر مکمل میڈیکل کور فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوری دنیا سے آنے والے مسیحی زائرین کو مکمل احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے 20 ریسکیو افسران اور اہلکاران 2 ایمبولینسوں اور 1 فائر وہیکل کے ساتھ ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ 2 ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی گئی تھیں تاکہ فوری مدد کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے، ریسکیو 1122 نے 281 زائرین کو میڈیکل کور فراہم کیا ہے جن میں 273 زائرین کو موقع پر طبعی امداد دی اور 8 زائرین کو طبی امداد دینے کے بعد RHC خانقاہ ڈوگراں منتقل کیا۔

زیارت مقدسہ کے موقع پر ریسکیو اہلکار خدمت کے جذبہ سے سرشار پوری لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :