مظفرگڑھ، محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی، تین من سے زیادہ مضر صحت گوشت برآمد

اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں احسان پور کے مقام پر محکمہ لائیو سٹاک نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرکے 3 من سے زیادہ مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، یہ گوشت کوٹ ادو میں ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا، محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ ہوٹلوں پر مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے گینگ کا پتہ چلا ہے اور گینگ کے ایک رکن کو پولیس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پولیس زرائع کے مطابق تحقیق کے نتیجے میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :