صوابی،تورڈھیر پولیس نے دوست کو قتل کرنے والا قاتل دوست گرفتار کر لیا

اتوار 15 ستمبر 2019 19:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) تورڈھیر پولیس نے دوست کو قتل کرنے والا قاتل دوست گرفتار کر لیا۔ جب کہ چھوٹا لاہور پولیس نے چوری شدہ سامان بر آمد کر کے چور گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز موضع جبر میں احمد علی نے اپنے ہی دوست نبیل خان پر پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر سبحان اللہ نے فوری کارروائی کر تے ہوئے احمد علی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔

دریں اثناء موضع جلسئی میں باسط نامی شخص کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے مختلف قسم کی بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ایس ایچ او تھانہ لاہور انسپکٹر جواد خان نے جدید خطوط پر تحقیقات کر کے اس کیس کو ٹریس کر لیا اور ملزم اسفند یا ر سکنہ یار حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدی بیٹریاں اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔