Live Updates

سندھ دھرتی امن و محبت کی دھرتی ہے سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ

اتوار 15 ستمبر 2019 19:45

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی امن و محبت کی دھرتی ہے سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں سندھ کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم ہوجائیں گئے۔

(جاری ہے)

وہ عمرکوٹ میں پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے پیپلزپارٹی عمرکوٹ کی جانب منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے سید علی مردان شاہ نیکہا کہ کراچی سندھ دھرتی کا حصہ ہے تحریک انصاف کے کچھ رہنما اور وفاقی وزیر قانون اپنی سیاست چمکانے کیلیے کراچی میں آرٹیکل "149"کے نافذ کرنے کی باتیں کررہے ہیں مگر سندھ کے غیرت مند بہادر سپوت سندھ کیلوگوں میں احساس محرومی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینگے سید علی مردان شاہ نیکہا کہ سندھ کیلوگ متحد ہے جب تک سندھ دھرتی سلامت ہے سندھ متحد ہے سندھ پر کسی صورت میں آنچ نہیں آنے دیں گے سید علی مردان شاہ نیکہا کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اجتماع سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو ،برہان کمبار، اور دیگر رہنماں نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کیلوگ کراچی میں آرٹیکل "149"کے نافذ کو مسترد کرتے ہیں سندھ دھرتی اولیا کرام اور صوفیوں کی دھرتی ہے سندھ سدا شاد آباد رہے سندھ کے لوگ اب مفادات کی سیاست کرنے والوں سے خوب واقف ہوچکے ہیں پیپلزپارٹی کیمظاہرے میں بڑی تعداد میں جیالوں ،کارکنوں اور عوام کی تعداد نے شرکت کی مظاہرے میں وفاقی حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات