چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن(ر)فضیل اصغر حب پہنچ گئے ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن(ر)مہراللہ بادینی نے استقبال کیا

اتوار 15 ستمبر 2019 19:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن(ر)فضیل اصغر حب پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اور اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن(ر)مہراللہ بادینی نے انکا استقبال کیا،چیف سیکریٹری بلوچستان کی سربراہی میں لیڈا ریسٹ ہاس حب میں اجلاس منعقد صنعتی ترقی کے حوالے چیف سیکریٹری کو بریفنگ دی گئی بعد ازاں چیف سیکریٹری نے حب بائی پاس کے جاری کام کا معائنہ کیا اور انکو بائی باس کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن(ر)فضیل اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب ایک صنعتی علاقہ ہے یہاں سیاحت بھی زیادہ ہے صنعتی علاقے کا اپنا روڈ خستہ حال ہے جب تک صنعتکاروں کو سہولیات فراہمی نہیں کی جاتی تب تک وہ ترقی نہیں کرسکتے لیڈا میں میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوا امید ہے بہتر نتائج نکلیں گے حب میں ایک اور صنعتی زون آرہا ہے جس سے معاشی ترقی کے قوی امکانات ہیں اور جب معاشی ترقی ہوگی تو ہم خوشحال ہونگی.انہوں نے کہا کہ حب شہر میں مسائل کی ایک وجہ یہاں کافی ساری صنعتوں کا بند ہونا ہے صنعتیں بند ہونے کی وجہ تھوڑا صنعتکاروں کو سہولیات کی عدم فراہمی ہے مگر زیادہ تر صنعتیں اسلیے بند ہوئی ہیں کہ صنعتکاروں کو منافع کم اور نقصان زیادہ ہورہا تھا اسلیے زیادہ تر صنعتیں اپنے نقصانات کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں اسلیے اس میں انتظامیہ کا قصور نہیں ہے یہ کاروبار میں ہوتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا پورے صوبے کی سڑکوں کا برا حال ہے خاص کر حب شہر میں سڑک کی حالت کافی خراب ہے ہمیں کافی فنڈز کی ضرورت ہے اور حب شہر کی سڑک نیشنل ہائی ویز اتھارٹی حکومت پاکستان کی ملکیت ہے اس پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے وفاقی حکومت نے چمن سے کراچی قومی شاہراہ کو دورائیہ کرنے کی منظوری دیدی ہے انشا اللہ اس پر دو تین ماہ میں کام شروع ہوگا جبکہ صوبے میں بہت سارے ترقیاتی کام آرہے ہیں پانی کی فراہمی صحت کے سہولیات کی فراہمی سڑکوں کو بہتر بنانا بنیادی ترجہیات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی کمی بڑا مسئلہ ہے اب فنڈز آرہے ہیں ادویات کی خریداری شروع کررہے ہیں جبکہ جام غلام قادر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کا بھی مسئلہ ہے کیونکہ یہاں ڈاکٹرز آنے کو تیار نہیں اسلیے ہم ہدایت کررہے ہیں کہ اب جو بھی بھرتیاں ہوں وہ صرف اسی ہسپتال کیلئے کی جائیں تاکہ وہ پھر تبادلہ ہوکر نہ جائیں صحت بنیادی ضروریات میں سے ہے تعلیم بھی ضروری ہے مگر صحت اس سے بھی زیادہ ضروری ہے اسلیے ہم پوری کوشش کررہے ہیں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

ایک سوال کے جواب میں چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ملک میں غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے میں نے بدھ کو میٹنگ رکھی ہے غیرقانونی اشیا کی اسمگلنگ کے روک تھام کیلے بات چیت ہوگی سرحدوں پر بھی اس حوالے سے کام ہورہا ہے انشا اللہ بہت غیرقانونی اسمگلنگ پر کافی حد تک قابو پائیں گے۔