رواں سال دوسری سہ ماہی میںاسلامی بینکاری کے شعبے نے 17 ارب اضافے کیساتھ مجموعی طور پر 32 ارب روپے کا منافع کمایا

اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی شرح نمو14.4 فیصد تک پہنچ گئی ،جون کے اختتام تک سرمایہ کاری کا حجم 606 ارب روپے رہا

اتوار 15 ستمبر 2019 19:45

رواں سال دوسری سہ ماہی میںاسلامی بینکاری کے شعبے نے 17 ارب اضافے کیساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء)رواں سال 2019کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون)کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبے نے 17 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 32 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون)کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبے کے اثاثوں کی مالیت 7.3 فیصد اضافے سے 2.992 کھرب روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ سہ (جنوری تا مارچ)کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات کی مالیت 2.790 کھرب روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2018 کے اسی عرصے (اپریل تا جون )اسلامی بینکاری شعبے کا منافع 15 ارب روپے تھا جوامسال 17ارب اضافے سے 32ارب روپے رہا۔اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ بینکاری کی مجموعی صنعت میں اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی شرح نمو14.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ جون 2019 کے اختتام تک اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 606 ارب روپے رہا ہے جبکہ اس سے گزشتہ سہ ماہی کے دوران اس شعبے میں 617 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔