ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 15 ستمبر 2019 19:45

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ انویسٹی گیشن ونگ کے 46، گاردات کے 45 اور سیکیورٹی ڈویژن کے 120 پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کرائی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب کی سکواڈ اور ایڈوانس ٹیم کے 74 افسران و اہلکارا کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی۔

فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راونڈ فائر کرائے گئے۔ مختلف مقامات پر مجالس و عزاداری جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 300 سے زائد ریزروز روانہ کیں گئیں۔ سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1280 سے زائد اہلکار روانہ کئے۔

(جاری ہے)

احتساب اور دہشت گردی عدالت سمیت مختلف پوائنٹس پر روزانہ ایس ایس یو کے 600 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 2699 اور بیرون اضلاعی 40 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔ پولیس کا رویہ مزید بہتر بنانے کیلئے ماہر نفسیات اور تجربہ کار لیکچرارز کی زیر نگرانی کورس کا فیز 3 جاری ہے جس میں اب تک 5140 کانسٹیبلان کو کورس کروایاجا چکا ہے۔