افغانی ٹیم کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 فتوحات مکمل

اتوار 15 ستمبر 2019 20:00

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) افغانستان کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں فتوحات کی نصف سنچری مکمل کر لی، افغانی ٹیم نے بنگلہ دیش میں جاری سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کو شکست دے کر 50ویں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی افغانی ٹیم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 50 فتوحات حاصل کرنے والی دنیا کی آٹھویں ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو ریکارڈ 90 فتوحات حاصل کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔