Live Updates

گوجرانوالہ،خالد عزیز لون کا ہما کنول کے ورثاء سے اظہار تعزیت ، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

اتوار 15 ستمبر 2019 20:00

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل گوجرانوالہ خالد عزیز لون اور ایم پی اے میڈیم شاہین رضا فاضل ہسپتال میں ہلاک ہونے والی سٹاف انچارج ہما کنولکے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اورانہیں حکومت کی جانب سے فوری انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خالد عزیز لون کا کہنا تھا یہ بہت بڑا ظلم ہے اور اس ظلم کیخلاف میں اور میری حکومت ورثاء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ورثاء کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بچی کا نہیں ہمارے ویژن عمران خان کے ویژن پی ٹی آئی کے ویژن کے خلاف کام ہو گیا۔ میں سمجھتا ہوں آج پی ٹی آئی کے ویژن، انسانیت کے ویژن اور پوری کائنات کی خواتین کا قتل ہوا ہے۔

میں آج ان کے گھر تعزیت کے لیے حاضر ہوا ہوں، یہ بچی جسکا قتل ہوا ہے، یہ میری بچی تھی، اب ہم سب نے اس بچی کی نعش کی حفاظت کرنی ہے، اگر آج ہم سب ملکر اس بچی کی نعش کی حفاظت کریں گے، تو آئندہ کسی اور بچی کیساتھ ایسا ظلم نہیں ہو گا اور نہ ہم کسی کو شہر میں ظلم کرنے دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات