گوجرانوالہ، معظم رئوف مغل ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم گوجرانوالہ کے سربراہ مقرر

اتوار 15 ستمبر 2019 20:00

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء کوآرڈی نیٹر حلقہ پی پی 58معظم رئوف مغل کو سوشل میڈیا ٹیم گوجرانوالہ سٹی کا سربراہ مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، پیر کامران فرید ،ضیا اللہ جنجوعہ،عاطف سرور ملک اور عادل اسلم بٹ سٹی کوآرڈی نیٹرز ہوں گے ،سوشل میڈیا ٹیم ن لیگ پاکستان کے سربراہ عاطف رئوف اور پولیٹیکل سیکرٹری ٹو مریم نواز ذیشان ملک نے معظم رئوف مغل کو نوٹیفیکیشن دینے کے موقع پر سٹی صدر ایم پی اے عبدالرئوف مغل اور انکے خاندان کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات کو سراہا اور معظم رئوف مغل کو ایک متحرک نوجوان لیڈر اور پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔