گوجرانوالہ، کشمیر میں انسانیت سوز مظالم نے بھارتی سوفسطائیت دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے، چوہدری کا شف حفیظ

اتوار 15 ستمبر 2019 20:00

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) مودی حکومت کے انسانیت سوز مظالم اور کشمیریوں پر کھلے عام تشدد نے بھارتی سوفسطائیت دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے، انڈ ین آرمی اور آر ایس ایس کشمیریوں کو ڈنڈوں ،لوہے کی سلاخوں اور تاروں سے مار رہے ہیں بیہوش ہونے پر بجلی کے جھٹکے دئے جاتے ہیں چیخیں دبانے پر منہ میں مٹی ڈال دی جاتی ہے، ظلم کے پہاڑ ٹوٹ جائیں مگر اب آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء چوہدری کا شف حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 41 روز سے کرفیو کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، پاکستان کے عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، آئے روز نہتے کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے عالم اسلام کا جگر چھلنی ہو چکا ہے، غازیان اسلام لائن آف کنٹرول پار کر کے اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارت کے چنگل سے آزاد کروانے کے لئے بیتاب ہیں ۔