Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچادیا ہے،کشمیر اب ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک

اتوار 15 ستمبر 2019 20:20

پشاور۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) وفاقی وزیربرائے دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی70 سالہ تاریخ میںپہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچادیا ہے، کشمیر اب ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا‘ بھارت کے کشمیرپر پر غاصبانہ قبضے اور 80 لاکھ مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا مسئلہ جس انداز سے تحریک انصاف کی حکومت نے ا ٹھایا اس کی مثال نہیں ملتی ،پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے گا اور دنیا پر بھارت کی ہٹ دھرمی اور برصغیر میں بھارتی حکمرانوں کی طر ف سے جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں گے، بھارتی وزیر اعظم مودی جان لیں کے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ‘ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے‘ پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے ایک دفعہ روایتی جنگ شروع ہوگئی تویہ جنگ ایٹمی جنگ تک پھیلے گی، وزیر اعظم کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے بہت جلد اچھے دن آرہے ہیں، عوام مہنگائی بے روزگاری اقتصادی مسائل سے نکلیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہارانہوںنے نوشہرہ کلاںمیںایک پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں درجنوں افرادنے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی ائی میں شمولیت اختیارکی۔پارٹی میںشمولیت اختیارکرنیوالوںنے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

وفاقی وزیربرائے دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ پارٹی میںشامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیںانہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا، پی ٹی ائی عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ،عوام باشعور ہیں اور انہیں معلوم ہوچکا ہے کے دیگر سیاسی پارٹیوں میں کوئی دم نہیں رہااس کی بڑی وجہ کرپشن اور ذاتی مفادات کی سیا ست اور ناانصافی تھی،پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت میں ہم نے صوبے کی اداروں کی بحالی ملک سے کرپشن کے خاتمے غریب عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور غریب کا عز ت نفس بحال کرنے پر ساری توانیاں خرچ کی پہلی مرتبہ پولیس کو پولیس فورس بنادیا گیا اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کی گئی تعلیم اور صحت سمیت تمام محکموں میں اصلاحات قانون سازی کے زریعے لائے گئے یہی وجہ ہے کہ 2018 انتخابا ت میں عوام نے دو تہائی سے زائد اکثریت سے کامیا ب کیا ۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی سطح پر یہی اصلاحاتی پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ چاروں صوبے کے عوام اس سے مستفید ہوسکے، ہمارے مخالفین صرف انتخابات میں عوام کو اپنا چہرہ دیکھاتے ہیں جبکہ میرا پورا خاندان سارا سال عوام کے ساتھ ان کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اور عوام سے مکمل رابطے میں ہوتے ہیں ، نوشہرہ اور خیبرپختونخواکے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کابھر پور ساتھ دیکر ان پر اعتماد کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وقت تقاضہ ہے کہ کے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نکالنے کیلئے پوری قوم تمام سیاسی رہنما ایک پیج پر قومی یکجہتی کا مظاہر ہ کریں، پاک فو ج پوری طرح چوکس ہے بھا رت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم بند کریں بھارت کا کشمیر پر قبضہ کا خواب کھبی بھی پورا نہیں ہوگا پاکستان سمیت پوری دنیا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے بھارت اپنی غلط فیصلوں کی وجہ سے اکیلا رہ چکا ہے، جنگ مسائل کا حل نہیں بھارتی حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات