ممکن ہے آئندہ 10 ،15 دن میں نواز شریف سے بات ہوجائے، شیخ رشید

مذاکرات کیلئے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 20:32

ممکن ہے آئندہ 10 ،15 دن میں نواز شریف سے بات ہوجائے، شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ممکن ہے آئندہ 10 ،15 دن میں نواز شریف سے بات ہوجائے، مذاکرات کیلئے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں وفاقی کابینہ میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے، وزیراعظم دورہ امریکا کے بعد کابینہ میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے۔فردوس عاشق اعوان ترجمان ہیں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اکتوبر نومبر اور دسمبر بہت اہم مہینے ہیں۔افغانستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان بڑی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

وہ روس کی طرف چلے گئے ہیں۔ انڈیا کا خطے میں بڑا کام ہے، انڈیا نے کشمیر میں حماقت کرکے پھنس گیا ہے۔ہم نے انڈیا کو اب یہاں سے نکلنے نہیں دینا۔شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف مارکیٹ میں ان ہوگیا ہے، کمردرد کم ہوگیا ہے، اب توایک ڈیڑھ مہینے سے نوازشریف کی کوئی خبر نہیں ہے۔ میراخیال ہے کہ مریم نواز کے بعد اب ساری اتھارٹی شہبازشریف کے پاس آگئی ہے۔

شہبازشریف اب مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ 
مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ
شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آ رہے ہیں، شہباز شریف نے پنجاب میں جتنی لوٹ مار کی کسی نے نہیں کی۔

واضح رہے
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر نزدیک آتے ہی لانگ مارچ کیلئے سیاسی رابطے تیز کردیے،مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ یا لاک ڈاؤن کی کامیابی کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، اسی سلسلے میں مولانا فضل الرحمان صدرن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے،ملاقات میں سیاسی صورتحال اوراکتوبرکے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

ملاقات میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں مولانا فضل الرحمان کے لاک ڈاؤن سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔