Live Updates

حکومت عوام کو کلین اینڈ گرین ماحول اوربہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

اتوار 15 ستمبر 2019 21:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،وائس چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کلین اینڈ گرین ماحول اوربہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں‘ صاف و سرسبز ماحول ،پینے کا صاف پانی ، تعلیم وصحت سمیت مواصلات انسان کی بنیادی ضروریات ہیں اوریہی ہمارا ایجنڈا اورترجیحات بھی ہیں انشاء اللہ عوام سے کیے گئے سارے وعدے مکمل کیے جارہے ہیں اورسڑکوں کی تعمیر سمیت ٹف ٹائل کے منصوبے فوری مکمل کیے جارہے ہیں ان کے معیار اورمیٹریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے بھوپالوالہ تا موڑ سمبڑیال دورویہ سڑک کے تعمیر کے کام کا جائزہ لیتے اورگورنمنٹ گرلز کالج کپور والی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بھوپالوالہ تا سمبڑیال روڈ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے منظور کروایا اورفنڈز بھی فوری جاری کروائے تا کہ عوامی مشکلات میں فی الفور کمی آسکے اورلوگوں کو بہترین سفری سہولیات مل سکیں جھوٹے پراپیگنڈے کرنے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں ہم ہی علاقے اورعوام کی خدمت اورترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں دیکھتے جائیں وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمبڑیال اورحلقہ کو نالج سٹی ،مدر اینڈ چائلڈ کیئر سنٹر ، لڑکیوں کے سکولز اورکالج سمیت سوئی گیس ،روڈ ،بجلی کی فراہمی کے منصوبے رابطہ سڑکوں اورشہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہماری تجاویز کی منظوری بھی دیں گے اورفنڈز بھی فراہم کر یں گے تاکہ میرا شہر سمبڑیال اورحلقہ کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایاجاسکے ہم پوری ایمانداری اوردیانتداری سے حلقہ کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ، بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن کا مزید کہنا تھا کہ عوام بھی ماحول کو صاف رکھنے کے لیے درخت لگائیں اوران کی حفاظت بھی کریں یہ صدقہ جاریہ اور آنے والی نسلوں کے لیے آپ کا تحفہ بھی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات