کشمیر ایشو پر پاکستان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا گیا ہے، حامد میر
امریکا نے کہا کہ آپ ہماری افغانستان میں مدد کریں اور ہم آپ کی کشمیر میں مدد کریں گے، لیکن ہمیں دایاں دکھا کر بائیں کی ماری گئی ،مودی روز اینٹ مار رہا ہے لیکن ہمارا پتھر پتا نہیں کہاں گیا؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 21:35
(جاری ہے)
لیکن قرارداد میں کشمیر کا ذکر نہیں تھا۔ میں وہاں جاکر حیران ہوا کہ وہاں انڈیا کے صحافی بھی موجود تھے۔ عرب حکام سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی ایک دن اوآئی سی کا ممبر بن سکتا ہے۔
لیکن اس وقت اوآئی سی کا ممبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے واپس آکر دفتر خارجہ سے بات چیت کی۔ ہمیں کہا جا رہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔ہمیں تشویش تھی کہ مسئلہ کیسے حل ہوگا؟کیونکہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تومذاکرات بھی نہیں ہورہے ہیں۔پھر وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کیا۔مودی نے 5اگست کو کشمیر میں کرفیو لگا دیا، اور آرٹیکل 170اور 35اے کو ختم کردیا۔ میں یہ کہنا چاہ رہا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کے ذریعے بیک ڈور رابطے جاری تھے۔اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے جب فروری 2019ء میں پاکستان نے بھارتی پائلٹ گرفتار کیا تو پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر انڈیا کے حوالے کیا۔حامد میر نے کہا کہ ٹرمپ نے جاپان میں مودی کی ملاقات بھی ہوئی۔ امریکا اور انڈیا پاکستان کو پیغام بھجوا رہے تھے کہ آپ جو ہمارے میڈیا پر بات چیت چل رہی ہے اس پر نہ جائیں لیکن ہم بات چیت کریں گے۔ پاکستان کو یہ تھا کہ امریکا کی ہم افغانستان میں مدد کررہے ہیں امریکا ہمارے ساتھ بھلا کرے گا ۔ مودی نے ٹرمپ کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کا تاثر دیا کہ لیکن دایاں دکھا کر بائیں ہاتھ کی ماری گئی ہے۔پاکستان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا گیا ہے۔امریکا نے کہا کہ آپ ہماری افغانستان میں اور ہم آپ کی کشمیر میں مدد کریں گے۔حامد میر نے کہا کہ عمران خان جنگ کی طرف جانے کی بات نہیں کررہے، عمران خان نے مودی کے ساتھ مذاکرات کی پوری کوشش کی۔الیکشن جیت جائے گا پھر شاید مودی مذاکرات کرے گا۔عمران خان نے پیغام بھی بھیجا، پھر ٹرمپ نے پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بات کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.