لیاری کی تحریک پورے کراچی اور پاکستان کی تحریک ہے حافظ نعیم الرحمن
آج کراچی کچرے کا ڈھیر بناہوا ہے کچرے پر سیاست کرنے والوں کی سیاست ہی کچرا ہے، لیاری میں احتجاجی کیمپ سے خطاب
اتوار 15 ستمبر 2019 22:15
(جاری ہے)
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید، چیئرمین یوسی 6فضل الرحمن، وائس چیئرمین فرنٹیئر موڑ عبد الجلیل، نائب ناظم لیاری امین بلوچ، ناظم علاقہ اولڈ سٹی ایریا فتح محمد، جماعت اسلامی گارڈن کے ناظم فیصل میمن، پبلک ایڈکمیٹی کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے نگراں عمران شاہد، جواد شعیب اور جان محمد نے بھی خطاب کیا۔
احتجاجی کیمپ میں لیاری کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت کے خلاف پرجوش نعرے لگائے، کیمپ میں لیاری کے حقوق کے لیے بینرز آویزاں تھے جن میں تحریر تھا کہ لیاری کے آراو پلانٹس کی تباہی کے ذمہ دار کون ،بلدیاتی اداروں اور ڈی ایم سی ساتھ سے مطالبہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی روڈ اور ٹینری روڈ کے ترقیاتی بجٹ کا حساب دو، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ،کے ایم سی، سوئی سدرن گیس کمپنی، کے الیکٹرک،ڈائریکٹر پارکس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے،لیاری خصوصا بہار کالونی،لیاری جنرل اسپتال، مارواڑی محلہ، جھٹ پٹ مارکیٹ، ٹینری روڈ،شاہ لطیف بھٹائی کو سیوریج کے پانی میں ڈبونے والوں کو برطرف کرو۔حافظ نعیم الرحمن احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ لیاری کراچی کی ماں ہے اب ہم سب مل کر لیاری کو اس کے حقوق دلوائیں گے، جس معاشرے میں حکمران صرف مال جمع کرنے کے لیے اسمبلی میں جاتے ہوں وہاں کوئی پلیٹ میں رکھ کر حقوق نہیں دے گا،لیاری کے عوام خوش نصیب ہیں کہ سید عبدالرشید جیسا رکن اسمبلی ان کی نمائندگی کررہا ہے اوراپنی ماہانہ تنخواہ عوامی مسائل کے حل کے لیے خرچ کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب عوام کو بیدار ہونا ہوگا اورکراچی کو میگا سٹی کا درجہ دلوانا ہوگا،سید عبدالرشید اور لیاری کے عوام کی جدوجہد میں پورا کراچی آپ کیساتھ ہے،اگر ایم پی اے سید عبدالرشید وزیر اعلی ہاس جائیں گے توپورا کراچی ان کے ساتھ جائے گا۔عوام عوامی بجٹ کاحساب لینے کاحق رکھتے ہیں۔سید عبد الرشید نے کہاکہ احتجاجی کیمپ پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا خیرمقد م کرتے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال سے سندھ اسمبلی میں لیاری کے عوام کا مسئلہ پیش کیا اور اس مسئلے پر بات کی، لیاری میں لوکل سروس، سیوریج، صفائی سمیت بے شمار میں مسائل کا سامنا ہے،لیاری میں بلدیاتی حکومت کے نمائندے صرف مال ہڑ پ کرنا جانتے ہیں،لیاری کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، لیاری کو حقوق دو تحریک مسائل کے حل تک جاری رہے گا اور یہ سلسلہ تمام یوسیز میں جاری رہے گا اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوئے تو وزیر اعلی ہاس پرتاریخی دھرنا دیا جائے گا اور لیاری کے لاکھوں عوام وزیر اعلی ہاس کے دروازے پر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب مل کر لیاری کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گے اور لیاری کے مستقبل کو روشن کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.