سیاسی اکابرین اور رہنما کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، اخترحسین لانگو

شہید نواب امان اللہ زہری کا قتل بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا اندوہناک سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ سیاسی اکابرین اور رہنما کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں شہید نواب امان اللہ زہری کا قتل بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا اندوہناک سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شہید نواب امان اللہ زہری کا بلوچستان میں سیاسی اور قبائلی کردار اور خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انکے بزدلانہ قتل سے نا صرف بلوچستان نیشنل پارٹی ایک مخلص دوست، ہمدرد اور دور اندیش رہنما سے محروم ہوا بلکہ پورے بلوچستان کے قبائلی و سیاسی شخصیات غمگین اور افسردہ ہیں- شہید امان اللہ زہری کی بزدلانہ قتل کے خلاف 22 ستمبر کو ہاکی گراونڈ میں منعقدہ احتجاجی جلسہ کی کامیابی کیلئے بی این پی کے تمام نوجوان کارکن، سینئر رہنما اور عہدیدار بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ احتجاجی جلسے میں پرجوش اور پرعزم انداز میں شرکت کو بھی بھرپور طریقے سے یقینی بنائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم محمد جمال لانگو و دیگر موجود تھیانہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اصول و نظریہ کی سیاست اور بلوچستان کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کی نا صرف بات کی ہے بلکہ ہمیشہ انکے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے بلوچستان کے عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کی راہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اکابرین سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو جانی نقصانات اٹھانا پڑا ہی- ان تمام خطرات، دھونس، دھمکیوں اور جا نی نقصان کے خطرے کے باوجود وہ اور انکے ساتھی اپنی اصولی و نظریاتی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ بی این پی کے ورکر، سینئر رہنما، یونٹس کے صدور اور عہدیدار جلسے کی تیاریاں تیز کر دیںعلاوہ ازیں اختر حسین لانگو نے اپنے حلقہ انتخاب کے دیگر علاقوں میںو بھی احتجاجی جلسہ کی مناسبت سے کانر میٹنگز سے خطاب کیا-