ملک میں حقیقی جمہو ریت کے بحا لی کو ملک کی تمام سیا سی سما جی اور معا شی مسائل کا حل ہے،نیشنل پارٹی

پنجاب کی سیاسی قیادت نے بھی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور اداروں کی سیاسی مداخلت کی ،مخالفت اور صا ف و شفاف انتخابات کو ملک کی ضرورت قرار دیکر جدوجہد کر رہی ہے ،صو بائی صدر میر عبد الخا لق بلوچ ،جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نیشنل پارٹی

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) نیشنل پارٹی کے صو بائی صدر میر عبد الخا لق بلوچ جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہو ریت کے بحا لی کو ملک کی تمام سیا سی سما جی اور معا شی مسائل کا حل ہے حقیقی جمہوری سیا سی جما عتوں کی مشتر کہ جد وجہد ہی ملک میں آئین وکانون کی حکمرانی اور پار لیمنٹ کی با لا دستی کو ممکن بنا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

سلیکٹیڈ حکومت کی نا اہلی نے لا نے والوں کو بھی پر یشان کر دیا ہے نیشنل پارٹی عوام کی حکمرانی کو ہی نظر یہ جدوجہد سمجھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا گز شتہ روز نیشنل پارٹی وحدت بلو چستان ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر ممبر مر کزی کمیٹی اسلم بلوچ ، میران بلوچ خواتین سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق ، ثمینہ ظفر ،کلثو م نیاز ، علی احمد لانگو، عبدالصمد بلوچ ،عبید لاشاری ،مشکور انوربلوچ، سعد بلوچ، عبدالستار بلوچ، ملک نصیر شاہوانی ،وڈیرہ خورشید رند ،عبدالستار بنگلزئی ، دیدگ بزنجو ،تاج بلوچ، ظفر بلوچ ،کامریڈ اسماعیل ،نواز بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تنظیمی سیاسی رپورٹس پیش کی گئیں جن پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو انتخابات میں گہری سازش اور دھاندلی سے عوام کی نمائندگی سے روکا گیا اور بعداز انتخابات نیشنل پارٹی کو ختم کر نے کا منفی پروپگینڈا بھی کیاگیا لیکن نیشنل پارٹی مخالف عناصر کو اندازہ نہیں تھا کہ نیشنل پارٹی صوبے کی واحد عوامی سیاسی جماعت ہے جو ایک منظم اورمتحرک تنظیم کے ساتھ عوام کی حقیقی ترجمانی اور ملک میں جمہوری سیاسی عمل کے استحکام کا واضح اور بامقصدنظریہ رکھتی ہے اس لئے نیشنل پارٹی کی تنظیم آج بھی بلوچستان میں منظم ترین تنظیم ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس نے عوامی مسائل میں اضافہ کیا ہے مہنگائی،کرپشن ،بد امنی اور بے روزگاری جیسے گھمبیر مسائل سے عوام دوچارہیں لیکن جام حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور اقتدار میں بلوچستان کی تاریخ میں تعمیری اور اصلاحی اقدامات جن کو آج بلوچستان کے عوام کے ساتھ تمام باشعور اور دانش مند طبقہ سہراہ رہے ہیں جو کہ نیشنل پارٹی کی کامیابی اور کامرانی کی مثال ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں واقعی تبدیلی آچکی ہے کیونکہ پنجاب کی سیاسی قیادت نے بھی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور اداروں کی سیاسی مداخلت کی مخالفت اور صا ف و شفاف انتخابات کو ملک کی ضرورت قرار دیکر جدوجہد کر رہی ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہوچکی ہیںاور آمرانہ و جمہوریت مخالف عناصر کے خلاف صف آراء ہوچکی ہیں دوسری طرف بلوچستان کے نام نہاد سیاسی قوم پرست جماعت سلیکٹڈ حکومت کی اتحادی بن کر اسٹیبلشمنٹ کی ہمنوابن کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن اس شخصی جماعت کا چہرہ عیاں ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی وفاقی سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے صوبے کے معاملات میں مداخلت کو آئین کے متصادم قرار دیتی ہے اور نیشنل کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام کو بلوچ دشمن سمجھتی ہے جس کے خلاف پارٹی ہر محاذ پر مذاہمت کر یگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی تضادات نے بلوچ قوم کو شدید نقصان پہنچایا ہے اس لئے زہری واقعہ کو تمام سیاسی و قبائلی قیادت کو دوراندیشی سے دیکھنے کی ضرورت ہے اجلاس میں پارٹی رہنماء ملا برکت بلوچ یار محمد بنگلزئی اور عبدالواحد بلوچ کو ورکنگ کمیٹی کا ممبر منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیمی فیصلے کئے گئے اور ساتھ ہی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئر مین خیر جان بلوچ کے والد پارٹی کے صوبائی سیکرٹری رب نواز شاہ کی والدہ ،پارٹی رہنماء عبدالرزاق پندرانی کے بھائی اور تربت کے رہنماء ڈاکٹر سبزل کے والدکے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔