ناجائز تجاوزات غلط پارکنگ و غلط سمت سے گاڑیوں کی آمدورفت نے ٹریفک جام و پیدل چلنے والوں کیلئے حیدرآباد خصوصا علاقہ سٹی کو مشکل تر بنادیا، پی ایس پی

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی اور ضلعی صدر شعیب جعفری نے حیدرآباد کمشنر و انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد میں ناجائز تجاوزات غلط پارکنگ و غلط سمت سے گاڑیوں کی آمدورفت نے ٹریفک جام و پیدل چلنے والوں کیلئے حیدرآباد خصوصا علاقہ سٹی کو مشکل تر بنادیا ہے اسکول کے اوقات ہوں یا عام وقت ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے حیدرآباد ٹریفک پولیس اس مشکل پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اس ناجائز تجاوزات و غلط پارکنگ اور غلط سمت سے ٹریفک کے آنے سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس میں کئی قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ایک بیان میں ان رہنمائوں نے سندھ حکومت کمشنر حیدرآباد و آر پی او پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیاد پر ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں ۔