تمام ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز ،ہول سیلرز اور میڈیکل سٹورز میں ہروقت موجود کوالیفائیڈ پرسن کا ہونا لازمی ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان

کسی بھی سرکاری ملازم کو بطور کوالیفائیڈ پرسن ہونے کی اجازت نہیں ہے،فارماڈسٹری بیوٹرز ،ہول سیلرز اور میڈیکل سٹورزمالکان ممنوعہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اور بچوں کے ذریعے میڈیکل سٹورز میں ادویات کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں

اتوار 15 ستمبر 2019 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان نے فارماڈسٹری بیوٹرز ،ہول سیلرز ،میڈیکل سٹورز مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام ممنوعہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اور بچوں کے ذریعے میڈیکل سٹورز میں ادویات کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہاں جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز ،ہول سیلرز اور میڈیکل سٹورز میں ہروقت موجود کوالیفائیڈ پرسن کا ہونا لازمی ہے اور کسی بھی سرکاری ملازم کو بطور کوالیفائیڈ پرسن ہونے کی اجازت نہیں ہے اس بابت مذکورہبالا کاروباری افراد کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر اپنے کاروبار سے سرکاری ملازمین کو فارغ کریں اور غیر سرکاری ملازم (فارماسٹس )کو بطور کوالیفائیڈ پرسن تعیناتی کے لئے درخواستیں دفتر ہذا میں جمع کریں بصورت دیگر انکے کاروبار بند اور لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ممنوعہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اور بچوں ے ذریعے میڈیکل سٹورز میں ادویات کی خریدو فروخت سے اجتناب کریں خلاف ورزی کرنکے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی محکمہ صحت نے اس بابت تمام متعلقہ ایریا ڈرگ انسپکٹر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مندرجہ بالا احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور پندرہ دن کے بعد انکے کاوربار غیر لائسنس یافتہ تصور کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :