ڈیفنس کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشے میں سوار دو افرادجاں بحق ، تین زخمی

اتوار 15 ستمبر 2019 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈیفنس کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشے میں سوار دو افرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے کار سوار دونوں افرادکو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقہ وسیم چوک میں تیز رفتار کار نے رکشے کوٹکرمار دی جس کے نتیجے میں دو افراد تیس سالہ یونس اور پچپن سالہ شوکت موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ مزمل اور خاتون راشدہ زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے دونوں کار سواروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :