چیف سیکریٹری کا کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرلسبیلہ کے ہمراہ پچا س بیڈ کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب کا دورہ

اتوار 15 ستمبر 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) چیف سیکریٹری بلوچستان ایک روزہ دورے پر لسبیلہ پہنچے لیڈا ہیلی پیڈ پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اے سی حب کیپٹن مہراللہ بادینی اے ڈی سی جنرل اوراے ڈی سی ریونیو نے انکا استقبال کیا ، چیف سیکریٹری بلوچستان کے دورہ لسبیلہ کے موقع پر لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے چیف سیکیورٹی بلوچستان نے دورہ لسبیلہ کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے ااس امید کا اظہار کیا کہ انکے دورے سے یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیساتھ یہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگاچیف سیکریٹری نے کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرلسبیلہ کے ہمراہ پچا س بیڈ کے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب کا دورہ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، چیف سیکریٹری کو صنعتی شہر حب کے ہسپتال میں ادویات کی کمی اور کے الیکٹرک کے واجبات سے متعلق بھی آگاہ کیا ،ڈی سی نے جام غلام قادر ہسپتال میں پانی کی ایشوز کو حل کرنے کیلئے ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی اور اٹھائے گئے دیگراقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، چیف سیکریٹری بلوچستان نے دورہ حب کے موقع پر ڈی سی لسبیلہ کو احکامات جاری کیں کہ گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب میں بائیو میٹرک مشین کی فوری تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ میڈیکل افسران کی جائے تعیناتی پر حاضری سے متعلق کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میسر ہو۔