قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں دوسرے روز سندھ کی جانب سے عابد علی کے ناقابل شکست 249 رنز ،ْخیبرپختوانخوا کے کپتان محمد رضوان نے 176 رنزبنائے

اتوار 15 ستمبر 2019 23:45

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے دوسرے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں سدرن پنجاب نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز 291 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا توسمیع اسلم کی مزاحمت جاری رہی۔اوپنرنے 410 گیندوں پر 243 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 29 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔سمیع اسلم قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں بیٹ کیری کرنے والے 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دوسری جانب عدنان اکمل 113 اور عامر یامین 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 467 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 83 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے 3، بلال آصف نی2 اور ظفر گوہر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے 4 اوورز میں 17 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں روشنی بہتر ہونے پر سنٹرل پنجاب کے اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا دوبارہ کیا اور دن کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 47 رنز تک پہنچادیا۔میچ کے تیسرے روز احمد شہزاد 22 اور اظہر علی 20 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔