سعودی آئل تنصیبات پر حملوں سے پیداوار میں کمی، امریکی صدر نے سٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی اجازت دے دی

پیر 16 ستمبر 2019 10:05

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی آئل کمپنی آرامکو کے پلانٹس پر حملوں کے نتیجے میں تیل کی پیداوار کم ہونے کے بعد امریکہ کے سٹریٹجک ذخائر سے تیل کے استعمال کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سعودی آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے باعث تیل کی پیداوار کم ہوچکی ہے اس لیے اگر ضروری تو سٹریٹجک ذخائر سے تیل نکال کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔