اپنے پروجیکٹس کی سوشل میڈیا پر تشہر ضروری نہیں سمجھتا، فواد خان

پیر 16 ستمبر 2019 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) اداکار فواد خان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پروجیکٹس کی تشہر کرنا ضروری نہیں سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ضروری نہیں سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے ڈراموں ، فلموں اور گانوں کی تشہر سوشل میڈیا پر کریں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ مستقبل میں میوزک کے لئے کچھ کرنا چاہیں گے، انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ہیں اور بات کرتے یا کسی بھی سوال کا جواب دیتے ہوئے وہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ان کے مداح ان کو دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :