Live Updates

حکومتی نمائندے نے شہباز گل کو وفاق میں عہدہ دینے کا اعلان کر دیا

شہباز گل سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحفظات تھے جس وجہ سے انہیں ہٹایا گیا تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔ نعیم الحق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 ستمبر 2019 10:35

حکومتی نمائندے نے شہباز گل کو وفاق میں عہدہ دینے کا اعلان کر دیا
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز گل سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحفظات تھے جس وجہ سے انہیں ہٹایا گیا تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں گے۔اگر اس سلسلے میں پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس کہ ذمہ داری اقوام عالم پر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا دھرنا اور لانگ مارچ قانون کے مطابق ہوا تو ٹھیک ورنہ کاروائی کریں گے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کوئی بھی سرگرمی ہو گی تو اس کا احترام کیا جائے گا اگر اسے توڑا گیا تو پھر برادشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جب شہباز گل سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس وجہ سے انہیں ہٹایا گیا تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔خیال رہے گذشتہ ہفتے پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔ پی ٹی آئی کے متحرک رہنما شہباز گل نے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس کے بعد جہاں پارٹی اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

وہیں یہ بھی سامنے آیا کہ شاہد شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی کیونکہ شہباز گل کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بہت ذہین ہیں اور مخالفین کی کڑوی باتوں کو جواب بھی فوری دیتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع کرنا مشکل تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تقرر و تبادلوں پر اختلافات استعفیٰ کا سبب بنے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سادہ کاغذ پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دیا۔دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہشہباز گل بعض پولیس اور ڈسٹرکٹ افسران سے بھی الجھتے رہے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان پر پابندی عائد کی تھی کہ ان کے ساتھ کسی وزٹ پر نہیں جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات