چین میں صنعتی شعبہ کی اگست کے دوران شرح نمو 4.4 فیصد رہی

پیر 16 ستمبر 2019 10:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چین کے صنعتی شعبے کی شرح نمو رواں سال اگست کے دوران 4.4 فیصد رہی جو کہ 17 سال کی کم ترین سطح اور اس کی بڑی وجہ امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی ہے۔ جولائی کے دوران اس شعبے کی شرح نمو 4.8 فیصد پر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بلوم برگ نے اپنے ایک سروے میں چین کے صنعتی شعبے کی شرح نمو 5.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ قومی ادارہ برائے اعدا د و شمار کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے صنعتی شعبے کی شرح نمو اگست کے دوران 4.4 فیصد رہی جو کہ 17 سال کی کم ترین سطح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کم صنعتی شرح نمو کی بڑی وجہ امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی ہے، اس کے علاوہ جن شعبوں کی شرح نمو کم رہی ان میں سرمایہ کاری اور ریٹیل سیل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :