حکومت کی میٹرو بس کرایہ پالیسی اُلٹا اثر کرنے لگی
بس کرائے کو 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کرنے سے مسافروں کی تعداد میں واضح کمی ہو گئی
سمیرا فقیرحسین پیر 16 ستمبر 2019 10:53
(جاری ہے)
لیکن حیران کُن طور پر اس وقت مسافروں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں 20 ہزار اور راولپنڈی/ اسلام آباد میں 10 تا 20 ہزار کم ہوگئی ہے۔
ہمارے لیے یہ جاننا عجیب بات ہے کہ مسافر کرائے کے حوالے سے کتنا حساس ہوتا ہے۔ پی ایم ٹی اے کی انتظامیہ اس غیرمتوقع نتیجے پر رپورٹ تیار کر رہی ہے جسے ایک یا دو ہفتے میں متعلقہ حکام کو پیش کیا جائے گا۔ راولپنڈی/اسلام آباد میٹرو بس جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے نقل و حرکت کے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ جڑواں شہروں میں اوسطاً 1 لاکھ 15 ہزار مسافر میٹرو بس استعمال کرتے ہیں۔ تاہم کرایوں میں اضافے کے بعد 20 ہزار مسافروں نے میٹرو بس سے سفر کرنا چھوڑدیا ہے۔ پی ایم ٹی اے عہدیدار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص کو جڑواں شہروں میں اسٹاپ تا اسٹاپ سفر کرنا ہوتا ہے تو وہ میٹرو کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ میٹرو اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تھوڑا فرق ہے۔ لیکن میٹرو بس کے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافروں کی اکثریت نے نقل و حرکت کے دیگر ذرائع استعمال کرنا شروع کردئیے ہیں۔ پی ایم ٹی اے عہدیدار نے مزید بتایا کہ میٹرو بس اتھارٹی پنجاب حکومت سے اس کے لاہور آپریشنز کے لیے 2.2 ارب روپے سبسڈی اور راولپنڈی/اسلام آباد آپریشنز کے لیے 1.9 ارب روپے کی سبسڈی لیتی ہے۔ وفاقی حکومت راولپنڈی/اسلام آباد کے لیے آدھی سبسڈی شیئر کرتی ہے۔ تاہم موجودہ وفاقی حکومت نے میٹرو بس سبسڈی کے لیے ایک بھی پیسہ نہیں دیا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.