روس میں وسطی 2019ء نامی فوجی مشقوں کا آغاز

پیر 16 ستمبر 2019 11:05

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) روس میں وسطی 2019 نامی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب روسی صوبے اورنبرگ میں منعقد ہوئی۔ روس کے نائب ویزر دفاع ییوکوروف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ان مشقوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور وسطی ایشیا کے علاقے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے مشقوں میں شریک افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔روس کے علاوہ چین، پاکستان، کرغزستان، قازخستان، تاجکستان اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک کی افواج ان مشقوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :