ہانگ کانگ کے مسئلے میں ملوث غیرملکی قوتیں چین کوکمزور کرناچاہتی ہیں، سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ

پیر 16 ستمبر 2019 11:05

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) برطانیہ کے سابق رکن پارلیمان جارج گیلووے نے ہانگ کانگ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی موجودہ صورت حال کے پیچھے کارفرما غیر ملکی قوتیں چین کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشل کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں موجود چند شرپسندعناصر ان قوتوں کے آلہ کار بن کر خود اپنے گھر کو تباہ کر رہے ہیں۔گیلووے نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ہانگ کانگ کو چین سے جدا نہیں کیا جاسکتا، تا ہم وہ اپنی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :