آرام کو کے ابتدائی آئی پی اوز لانچ کرنے کے لئے دنیا کی9 بڑے بنکوں پر مشتمل ٹیم کی تشکیل

پیر 16 ستمبر 2019 11:05

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سعودی قومی تیل کمپنی آرام کو نے اپنے ابتدائی آئی پی اوز لانچ کرنے کے لئے دنیا کی9 بڑے بنکوں پر مشتمل جوائنٹ گلوبل کوآرڈینیٹر ٹیم تشکیل دیدی۔آرام کو سٹاک مارکیٹ میں دنیا کے سب سے بڑے آئی پی اوز لانچ کرنے والی ہے جن کا حجم 20 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہو گا جبکہ ان آئی پی اوز کے مارکیٹ میں آنے سے آرام کو کو 100بلین ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور یہ آئی پی اوز سعودی سٹاک مارکیٹ میں لانچ کیئے جائیں گے جبکہ آئندہ سال نیویارک اور لندن کی سٹاک مارکیٹس میں بھی آرام کو جگہ بنائے گی۔آرام کو نے آئی پی اوز کی لانچنگ کے لئے ہروال کردار جے پی مورگن، مورگن سٹینلے اور سعودی عرب نیشنل کمرشل بینک کو دیا ہے جبکہ بینک آف امریکا،میرل لینچ ،گولڈ مین ساچز،کریڈٹ سوئس اور ایچ ایس بی سی کو بھی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔آرام کو کو رواں سال اپنے بانڈز کی فروخت سے 12بلین ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔