دنیا میں ہر ایک سیکنڈ میں 10ایئر کنڈیشنز فروخت ہو رہے ہیں، ریسرچ

پیر 16 ستمبر 2019 11:05

آکسفورڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں شدید گرمی پیدا ہونے سے ایئر کنڈیشن کی طلب انتہائی بڑھ گئی ہے،یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی ایک ریسرچ کے مطابق دنیا میں اس وقت ہر ایک سیکنڈ میں 10ایئر کنڈیشنز فروخت ہو رہے ہیں جن کو چلانے کے لئے بجلی درکار ہوتی ہے ،ایئر کنڈیشن ایک پنکھے سے 20 گنا زیادہ بجلی لیتا ہے اس لئے وقت گزرنے کے ساتھ توانائی کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اسی تناظر میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ2050 تک بجلی کی طلب میں تین گنا اضافہ ہو جائے گا ان مین چین ،انڈونیشیا،برازیل اور بھارت میں بجلی کی طلب موجودہ کھپت سے 5 گنا بڑھ جائے گی۔