سری لنکا کےخلاف سیریز، فخر، شعیب اور حفیظ کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

ون ڈے سیریز کراچی جبکہ ٹی 20 سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 ستمبر 2019 11:07

سری لنکا کےخلاف سیریز، فخر، شعیب اور حفیظ کو ڈراپ کئے جانے کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کرکٹرز کا اعلان آج کیا جائے گا جب کہ ٹریننگ کا آغاز بدھ سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کے لیے ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جب کہ حتمی سکواڈز کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا، اگلے روز کراچی میں ٹریننگ شروع ہو جائے گی۔

فٹنس اور فارم کے مسائل کا شکار فخرزمان کی جگہ عابد علی کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، عمراکمل اور احمد شہزاد کے نام بھی زیر غور ہیں، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور انہیں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے بھی منتخب نہ کیے جانے کا امکان ہے، سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی جگہ بھی کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ایک عرصہ سے نظر انداز پیسر احسان عادل کے ساتھ ثمین گل کو کیمپ میں مدعو کرنے پر بی سنجیدگی سے غور کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 27 ستمبر کو کراچی میں میچ کے ساتھ ہوگا، بعد ازاں مزید دو میچ بھی شہر قائد میں ہی کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز اکتوبر میں لاہور میں شیڈول ہیں۔