اسد صدیقی کے ساتھ متعارف کرانے میں دوستوں کا اہم کردار رہا، زارا نور عباس

پیر 16 ستمبر 2019 11:39

اسد صدیقی کے ساتھ متعارف کرانے میں دوستوں کا اہم کردار رہا، زارا نور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ان کو اسد صدیقی کے ساتھ متعارف کرانے میں دوستوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔

(جاری ہے)

زارا نور عباس نے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسد صدیقی اور ان کی شادی ان کی خالہ بشریٰ انصاری، سجل علی ،عاصم اظہر اور دیگر دوستوں کی کوششوں سے ہوئی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ہماری بات ہو اور ہم ایک دوسرے کو سمجھیں، انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بڑے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں سچے، پیار کرنے والے اور مخلص دوست ملے۔

انہوں نے بتایا کہ جب اسد صدیقی کے والدین رشتہ لے کر آئے توپہلی بار ہی وہ مٹھائی اور پھلوں کی ٹوکریاں ساتھ لائے اور پھر ان کی خالہ بشریٰ انصاری کا فون آیا کہ اسد صدیقی میرا بیٹا ہے اور آپ نے انکار نہیں کرنا۔

متعلقہ عنوان :