ڈرامہ سیریل ’’رشتے بکتے ہیں‘‘ کا ٹیزر جاری

پیر 16 ستمبر 2019 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈرامہ سیریل’’رشتے بکتے ہیں‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔ فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل’’رشتے بکتے ہیں‘‘ کا ٹیزر شیئر کر دیا، جس میں رباب رانا کی شادی ہوتی ہے اور اس کے سسرال والے اسے کم جہیز کی وجہ سے طعنے دیتے ہیں اور پھر اسد صدیقی اسے گھر سے باہر نکال دیتا ہے، ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے جو کہ اپنے سسرال کے مطالبات پورے نہیں کر سکتی اور خود کشی کی کوشش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کاسٹ میں ثانیہ شمشاد، علی عباس، اسد صدیقی، زباب رانا، شگفتہ اعجاز، روبینہ اشرف اور جاوید شیخ شامل ہیں، ڈرامے کی عکس بندی مکمل ہو چکی ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض مرحوم ہدایت کار سید عاطف حسین اد کیے، ڈرامہ جلد آن ایئر کیاجائے گا۔