Live Updates

چیئرمین سینیٹ نے کشمیر سے متعلق قومی پارلیمانی کانفرنس پرسوں طلب کر لی

قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کانفرنس میں شریک ہوں گے

پیر ستمبر 12:11

چیئرمین سینیٹ نے کشمیر سے متعلق قومی پارلیمانی کانفرنس پرسوں طلب کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ نے پرسوں بدھ کو کنونشن سنٹر میں کشمیر سے متعلق قومی پارلیمانی کانفرنس بلائی ہے، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے تمام ارکان کانفرنس میں شریک ہوں اور پاکستان کی سیاسی قیادت کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے تمام ارکان پر زور دیاکہ وہ کانفرنس میں شریک ہوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کا مقصد کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانفرنس کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو دعوت دی ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات