ْآبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں گنجائش 4.25، منگلا میں21 فٹ رہ گئی

پیر 16 ستمبر 2019 12:11

ْآبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں گنجائش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد115500 کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16300 کیوسک اور اخراج16300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14700 کیوسک اور اخراج37000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد46000 کیوسک اور اخراج 17300کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1545.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.806 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1221.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.754 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :